Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
غیرحاضرافسران ،ملازمین سخت کارروائی چیئرمین ٹائون سہراب گوٹھ لالاعبدالرحیم برہمی کااظہار |

غیرحاضرافسران ،ملازمین سخت کارروائی چیئرمین ٹائون سہراب گوٹھ لالاعبدالرحیم برہمی کااظہار

کراچی۔۔۔۔ہر محکمہ میں ذمہ دار افسران تعینات کرنے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اگر ہم اجتماعی کوشش کریں تو مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین ٹائون میونسپل کارپوریشن سہراب گوٹھ لالا عبدلرحیم نے افسران وعملہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا

 

ٹائون عملہ کی غیرحاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران وعملہ جو غیر حاضر ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی،

عوامی مسائل اور انکے حل کیلئے جانے والے اقدامات سست روی کاشکار ہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے جہاں فنڈز کی کمی ہے وہیں افسران وعملہ کی غیر حاضری سے کارکردگی متاثر ہو رہی ہے

اگر افسران وعملہ نے اپنی روش کو نہیں بدلہ تو سخت فیصلہ کرکے عوام کی بھلائی کیلئے کیئے جانے والے عمل کی رفتار کو مذید تیز کرنے کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے

افسران وملازمین حاضری کو یقینی بنائیں اور تمام محکمہ جات اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر کے کارکردگی کو بہتر بنائیں