شہر قائد کے مسائل اجاگر کرنے والے ویب چینل ’’جاگ کراچی‘ کے تحت آج ایک ورک شاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اس ورک شاپ کے ذریعے جاگ کراچی اپنی بھرپور قوت کے ساتھ میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھے گا، صحافی بننے والے نوجوانوں کو پیش کش کی گئی ہے کہ وہ بھی آئیں اور ایک ورک شاپ حاصل کر کے میڈیا انڈسٹری کا حصہ بنیں۔
جاگ کراچی شہر قائد کے مکینوں کے مسائل کو اجاگر کرے گا، انتظامیہ کا عزم ہے کہ وہ شہر کی رونقوں اور روشنیوں کو بحال کروانے سمیت عوامی مسائل کو حل کریں گے۔

آج ہونے والی ورک شاپ میں نامور صحافی شرکت اور اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف مصنف ، صحافی اور کالم نگار اقبال خورشید کے نئے ناولٹ #تکون_کی_چوتھی_جہت کا ایک مطالعاتی سیشن بھی ہوگا جس میں صدا کاری کے انجام مصنف خود ادا کریں گے۔
جاگ کراچی کی انتظامیہ نے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ آئیں اور اپنی آواز کو ہمارے ساتھ ملائیں تاکہ کراچی کے مسائل کو اچھے طریقے سے حل کیا جاسکے۔ ویب چینل میں معروف اور نامور صحافی پہلے ہی شامل ہوچکے ہیں جو کراچی کی نامور شخصیات سمجھے جاتے ہیں۔
