Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی میں اگلے 72 گھنٹوں میں بدامنی کا خطرہ ہے؟ | زرائع نیوز

کراچی میں اگلے 72 گھنٹوں میں بدامنی کا خطرہ ہے؟

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے عوام کو بتایا ہے کہ اگلے 72 گھنٹوں میں شہر میں کسی قسم کی کوئی بدامنی کا خطرہ نہیں ہے۔

زرائع کے مطابق واٹس ایپ کے گروپس میں وائرل ہونے والی خبر *نامعلوم افراد کی جانب سے آئندہ 72 گھنٹوں میں کراچی میں بد امنی کا خدشہ ظاہر کیا گیا* جو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جسکی کوئی پیشگی اطلاع نہیں ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ مذکورہ من گھڑت خبر کو حالیہ صورتحال سے منسلک کرنا شرپسند عناصر کا مذموم ہتھکنڈا ہے، عوام ایسی افواہوں پر ہرگز دھیان نہ دیں۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہم اشتراک اور حکمت عملی سے صوبائی سطح اور باالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

پولیس چیف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شرپسند عناصر کی جانب سے ایسی من گھڑت خبروں کو ہر گز خاطر میں نہ لائیں۔

امن وامان کی صورتحال پر کنٹرول سے متعلق پولیس اور عسکری فورسز شانہ بشانہ اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار یقینی بنا رہی ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے خبردار کیا کہ ایسی بے بنیاد خبریں بیانیے یا فوٹیجز سے شہر کا امن و امان خراب کرنے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔