پاکستان میڈیکل کمیشن طلبا و طالبات کے ساتھ داخلوں میں ناانصافی کا عمل بند کرے سندھ ٹیچرز فورم

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر)سندھ ٹیچرز فورم کی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان پروفیسر عزیر احمد مدنی، پروفیسر عدیل احمد ،پروفیسر احسن خورشید، پروفیسر زوبیہ باسط، پروفیسر فرحان قاضی، پروفیسر اقبال خان، پروفیسر فرزانہ خان اور پروفیسر عرفان الٰہی نے میڈیکل کالجز کے داخلوں میں باصلاحیت اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو ناکام ظاہر کرکے غیر مستحق امیدواروں کو نوازنے کی غیر قانونی اور متعصبانہ سازش پر پاکستان میڈیکل کمیشن کے ذمہ داران کو متنبہ کیا ہے وہ ان جعلی نتائج کو منسوخ کرکے مستحق امیدواروں کو ان کا حق دینے کے صاف شفاف طریقہ کار کا اعلان کرے ورنہ ایس ٹی ایف اس ناانصافی کے خلاف ہر سطح پر احتجاج اور قانون کے دروازہ پر دستک دینے کا اعلان کرتی ہے اس سلسلہ میں متاثرہ امیدواروں کے نمائندوں سے رابطہ ہوگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں: