Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان کی چائے کے چرچے ختم نہ ہوئے | زرائع نیوز

پاکستان کی چائے کے چرچے ختم نہ ہوئے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے باقاعدہ بکنگ پر بلائے جانے والے بینڈ ایکسینٹ کے گلوکار سینا ایڈرین نے پاک فوج کے ترجمان آصف غفور سے ملاقات کی اور اُن کی چائے کے ساتھ مداح سرائی بھی کی۔

سینا ایڈرین نے رواں ماہ پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن کے ساتھ ’فنٹاسٹک ٹی‘ پینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بینڈ ’ایکسنٹ ‘ کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ شیئر کی گئی جس میں گلوکار اور میجر جنرل آصف غفور کی ملاقات کی ویڈیو تھی۔

گلوکار نے لکھا کہ ’پاکستان کی چائے بہت زبردست ہے‘۔ ویڈیو میں گلوکار نے اپنا تعارف کرایا اور پاکستان آنے کا مقصد ملاقات کو بیان کیا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی ٹی از دی فنٹاسٹک ٹی‘ یعنی پاکستان کی چائے بہت زبردست ہے۔