اسلام آباد: جنگ کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ قانون فروغ نسیم پر برس پڑے اور معاملہ یہ تھا کہ عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے قانونی نکات پورے نہ ہونے پر وزیرقانون کو جھاڑ پلائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم آفس میں جاری ہے جس میں ملکی سیاسی، سیکیورٹی کی صورتحال سمیت کابینہ کمیٹی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پیش کردہ فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ چیئرمین آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے تقرر کی بھی منظوری دی جائے گی۔
دورانِ اجلاس وزیرِ اعظم عمران خان وزیرِ قانون فروغ نسیم پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق تمام لوازمات پورے کیوں نہیں کیے گئے۔
