عبدالستار ایدھی کا95 واں یوم پیدائش آج

کراچی : عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا95 واں یوم پیدائش ٟآج یکم جنوری کو منایا جائےگا،وہ یکم جنوری 1928 بھارت میں پیدا ہوئے تھے ۔عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات انعقادپذیرہونگی جس میں ان کی خدمات کے احترام میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور فاتحہ خوانی ہوگی ۔

عبدالستار ایدھی نے انسانی خدمت کے کام کو اتنی وسعت دی کہ ان کی فانڈیشن کے 400 سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔