Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں‌ سال نو پر ہوائی فائرنگ سے بچے اور خواتین سمیت 22 زخمی | زرائع نیوز

کراچی میں‌ سال نو پر ہوائی فائرنگ سے بچے اور خواتین سمیت 22 زخمی

کراچی: شہر قائد میں پولیس کی جانب سے سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ کے روک تھام کی مہم کو مسلح شہریوں نے ہوا میں اڑا دیا اور بارہ بجتے ہی مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 22 شہری زخمی ہوگئے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے باعث نارتھ ناظم آباد انٹربورڈ کے قریب بچہ گولی لگنے سے زخمی ہوا جبکہ نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر 20 سالہ نوجوان شاہ میر ولد خورشد عالم زخمی ہوا، اس کے علاوہ لائٹ ہاؤس پر ہوائی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق صدر سن پیٹریک اسکول کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جبکہ گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں بھی فائرنگ سے بیس سالہ نوجوان سعد ولد عثمان زخمی ہوا۔ مذکورہ زخمیوں کو سوال اسپتال جبکہ نارتھ ناظم آباد کے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسی طرح حسین آباد کراچی آئس کریم کے قریب ہوائی فائرنگ سے بائیس سالہ نوجوان نوید ولد شیر حسین زخمی ہوا جبکہ نیا گولیمار ناظم آباد میں فائرنگ سے 36 سال بیدال ولد شاہ نامی شہری زخمی ہوا۔

لیاقت آباد نمبر 4 پر ہوائی فائرنگ ایک شخص زخمی ہوا، جس کی شناخت 35 سالہ عدیل ولد نثار کے نام سے ہوئی۔

چھینا ایمبولینسز کے ذریعے درج ذیل لوگوں کو کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو عباسی، سول اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

1-صدر سن پیٹریک اسکول01 زخمی

2-گارڈن عثمان آباد پنجوانی پلازہ 01زخمی

3-لائٹ ہاؤس ٹھٹی کمپاؤنڈ01زخمی

4-سول راجہ مینشن 01زخمی

5-حسین آباد 01زخمی

6-بورڈ آفس دلپسند 01 بچہ زخمی

7-ناظم آباد پل 01زخمی

8-لیاقت آباد 4نمبر01زخمی

9-فائیو اسٹار 01زخمی

10-کھارادر 01زخمی

11-کشمیر کالونی 01زخمی

سول ہسپتال8

جناح ہسپتال 4

عباسی ہسپتال10

علاوہ ازیں ناگن چورنگی پر پر ہوائی فائرنگ خاتون زخمی ہوئیں جن کی شناخت سونی زوجہ پورن کے نام سے ہوئی جبکہ واٹر پمپ انار کلی بازار میں فائرنگ سے چوبیس سالہ انیلا نامی خاتون زخمی ہوئیں، شاہراہ نور جہاں کٹی پہاڑی پر رینجرز چوکی کے قریب فائرنگ سے 32 سالہ صابرہ زوجہ کامران زخمی ہوئیں۔

لانڈھی فیوچر کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سینے پر لگنے سے 16 سالہ آئینہ شدید زخمی جبکہ ایکسپو سینٹر کے قریب سے خاتون کنزا ہاتھ پر گولی لگنے زخمی ہوگئی۔