Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے اسکول کی اراضی پر قبضہ کرلیا | زرائع نیوز

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے اسکول کی اراضی پر قبضہ کرلیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ندیم بارا بھی قبضہ گروپوں کی فہرست میں شامل ہوگئے، ایم پی اے نے کینال ویو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں اسکول کے لیے مختص اراضی پر قبضہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کو موصول ہونے والی رپورٹ میں قبضہ کی کہانی منظر عام پر آگئی جس کے مطابق ایم پی اے ندیم بارا نے اسکول کی پانچ کنال ایک مرلہ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ندیم بارا کے علاوہ کینال ویو سوسائٹی کی دیگر 131 کنال اراضی بھی قبضہ گروپوں کے پاس ہے، کینال ویو میں قبرستان اور پلے گراؤنڈ کی اراضی پر بھی قبضہ مافیا کا راج یے۔…