کراچی :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نےکراچی بلدیاتی انتخابات میں ووٹر لسٹوں پر اعتراضات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت کی۔
ایم کیو ایم کے وکیل نے اعتراض کیا کہ انتخابات کیلئے پرانی ووٹر لسٹ کا استعمال خلاف قانون ہے۔
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف بیان کیا کہ 5 جنوری کو الیکشن کمیشن کا نوٹس موصول ہوا۔ الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا۔
