Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اس چیز پر نظر رکھیں‌ تو .... ڈی جی رینجرز نے دو سال میں‌ جرائم پر قابو پانے کا فارمولا بتا دیا | زرائع نیوز

اس چیز پر نظر رکھیں‌ تو …. ڈی جی رینجرز نے دو سال میں‌ جرائم پر قابو پانے کا فارمولا بتا دیا

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے جرائم کی شرح پر دو سال کے اندر مکمل قابو پانے کا فارمولا بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھرمیں90 فیصد سے زیادہ جرائم موٹرسائیکل پرہوتےہیں، موٹرسائیکل موومنٹ پر نظر رکھ کر 2 سال میں جرائم پر مکمل قابو پایا جاسکتا ہے۔

ایک روز قبل سندھ پولیس ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ ہمیں قانون کی پاسداری کرنےوالامعاشرہ ترتیب دیناہوگا، قیام امن صرف سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہرشہری کو قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ اداروں کی خراب کارکردگی پرتنقید ہی نہیں بلکہ اچھی اور بہتر کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُن کی تعریب بھی کرنا ضروری ہے۔

شہر قائد کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ کوئی ایساجرم نہیں جوکراچی میں نہیں تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے جرائم پرقابوپایاگیا، اداروں نے مل کر دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، سمیت تمام جرائم کا قلیل عرصےمیں خاتمہ کیا۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرےمیں لوگ تحمل مزاجی کے ساتھ قانون کی پاسداری کرتےہیں ہمیں بھی اپنے شہریوں کو ایسی ہی تربیت دینا ہوگی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں 90 فیصد سے زائد جرائم موٹرسائیکل پرہوتےہیں، اس موٹرسائیکل موومنٹ کو مسلسل مانیٹر کر کے 2 سال میں جرائم پر قابوپایاجاسکتاہے۔