کراچی : گلستان جوہر میں پولیس نے اسمگل کی جانے والی گدھوں کی ساڑھے چار ہزار سے زائد کھالیں برآمد کرکے ایک غیرملکی سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا، کھالوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے جو لاہور سے منگوائی گئیں تھیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ہیروئن اورالیکٹرانک کا سامان اسمگل ہوا کرتا تھا لیکن اب گدھوں کی کھالیں بھی اسمگل ہونے لگیں۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک بارہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کیلئے موجود گدھوں کی چار ہزار سات سو چھتیس کھالیں برآمد کرلیں۔

کراچی میں کسٹم حکام نے شہر میں کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران گدھوں کی چار ہزار کھالیں قبضے میں لی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کھالوں کو غیر قانونی طور پر چین بھیجا جانا تھا۔

چین میں گدھے کی کھال کی بہت مانگ ہے۔ حال ہی میں خیبر پختونخوا کی حکومت نے چین گدھے برآمد کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔خیال رہے کہ چین میں گدھوں کی کھال کا کاروبار خاصا منافع بخش سمجھا جاتا ہے۔ چین میں ان کھالوں کو مختلف قسم کی کریمیں بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
