کراچی: کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ایم کیوایم پاکستان نے یوم تاسیس کا پروگرام 18مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اب یوم تاسیس کی تقریب 18 مارچ کے ببجائے 28 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔
رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ کروناوائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے، کراچی ایئرپورٹ پرمسافروں کی اسکرینگ اور مریضوں کے علاج کیلئے بہترسے بہترسہولیات فراہم کی جائیں۔
