Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ سرکار کی شاہ خرچیاں، شہلا رضا کو 1 کروڑ روپے کی ادائیگی | زرائع نیوز

سندھ سرکار کی شاہ خرچیاں، شہلا رضا کو 1 کروڑ روپے کی ادائیگی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کیلیے تقریباً ایک کروڑ روپے (96 لاکھ 31 ہزار روپے) کی منظوری دے دی ہے.

وزیر اعلیٰ سندھ نے مذکورہ رقم کی منظوری ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی درخواست پر دی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی سرکاری رہائش گاہ بنگلو نمبر ایس ٹی 25، سائٹ ہاؤس، مین اسٹیڈیم روڈ، کے ڈی اے اسکیم نمبر ون میں واقع ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کی درخواست پر وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ رقم سیکریٹری سندھ اسمبلی کے زیر انتظام خرچ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو ضروری احکام جاری کردیے ہیں۔

9 thoughts on “سندھ سرکار کی شاہ خرچیاں، شہلا رضا کو 1 کروڑ روپے کی ادائیگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *