Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈی جی رینجرز نے کوٹا سسٹم ختم کرنے پر زور دیا | زرائع نیوز

ڈی جی رینجرز نے کوٹا سسٹم ختم کرنے پر زور دیا

 کراچی: ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران اختر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے شہری سندھ کے ساتھ تعصب کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن میں300 بھرتیوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر ایم کیوا یم پاکستان کے کامران اختر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں کی تیاری ختم کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا ملازمتوں میں شہری آبادی کو نظرانداز کیا جارہا ہے،تعصب کا سلسلہ 70 کی دہائی میں شروع ہوا تھا۔ایم کیوا یم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی میں ڈی جی رینجرز نے بھی کہا کہ کوٹہ سسٹم ختم ہوناچاہیے۔

ان کی تقریر جاری تھی کہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے یہ کہہ کر آپ تقریر بند کریں بہت ٹائم لے لیا، کامران اختر کامائیک بند کرادیاگیا۔اجلاس کے دوران وزیر صحت اور پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان نے بھی اظہار خیال کیا۔

یاد رہے ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کررکھی ہے، اس سلسلے میں 23 مارچ کو لیاقت آباد سے مزار قائد تک ریلی نکالی جائے گی۔