علیم ڈار نے سب سے زیادہ میچوں میں امپائرنگ کرنے کا ایوارڈحاصل کر لیا

پاکستان اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے پاکستان کے مایہ ناز امپائرعلیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہیں سب سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ میچز سپروائز کرنے کا اعزاز دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق علیم ڈار نے سری لنکا اور جنوبی افرaیقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی امپائرنگ کی یہ انکا 332 واں انٹر نیشنل میچ ہے جبکہ ان سے قبل جنوبی افریقہ کے روڈی کوئنٹزن 331 میچز سپروائز کر چکے ہیں۔
علیم ڈار مسلسل دو سال آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ علیم ڈار نے اب تک 109 ٹیسٹ، 182 ون ڈے انٹر نیشنل اور 41 ٹی ٹونٹی میچز میں بطور امپائر فرائض سر انجام دیے۔ اس اعزاز پر علیم ڈار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور انکی کرکٹ کیلئے خدمات کا اعتراف بھی کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

علیم ڈار نے سب سے زیادہ میچوں میں امپائرنگ کرنے کا ایوارڈحاصل کر لیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں