کراچی : پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ نہ لینے کی وجہ بتادی۔ شعیب ملک نے کہا کہ میرا یقین کریں حالانکہ میں ٹیم میں عمر میں سب سے بڑا ہوں، آپ میری فٹنس کا 25 سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے ہیں۔
بی پی ایل کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور اسی لیے میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو2001ء، ون ڈے ڈیبیو 1999ء اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 2006ء میں کیا تھا۔
شعیب ملک نے پاکستان ٹیم میں آخری ٹیسٹ میچ 2015ء جبکہ آخری ون ڈے 2019ء اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2021ء میں کھیلا تھا۔
