Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی سی بی نے کھلا ڑیوں کو بی پی ایل سے واپس بلا لیا | زرائع نیوز

پی سی بی نے کھلا ڑیوں کو بی پی ایل سے واپس بلا لیا

لاہور : پی سی بی نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز کو واپس آنے کا حکم دے دیا۔پی سبی بی نے بی پی ایل کھیلنے والے تمام پاکستانی کرکٹرز کو 2 فروری تک پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ فیصلہ پی ایس ایل فرنچائزز کی درخواست پر کیا گیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی سے پاکستانی کھلاڑیوں کو واپس بلانے کی درخواست کی تھی۔پی ایس ایل فرنچائزز کا کہنا تھا کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی پی ایس ایل سے پہلے تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔

فرنچائزز کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی پی ایس ایل سے پہلے مکمل فٹ اور فریش ہونے چاہئیں اس لیے تمام کھلاڑیوں کو پاکستان واپس بلایا جائے۔شرجیل خان، اعظم خان، حارث رؤف، محمد رضوان، شعیب ملک، محمد نواز 2 فروری تک پاکستان پہنچیں گے، بی پی ایل 16 فروری تک شیڈول ہے۔