Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کا صرف ایک کھلاڑی شامل | زرائع نیوز

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کا صرف ایک کھلاڑی شامل

لندن : آئی سی سی نے ٹیسٹ مینز ٹیم آف دی ائیر 2022 کا اعلان کردیا۔آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ ٹیم میں آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے چار، انگلینڈ کے تین، جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا ہے۔

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ ٹیم میں بھی اپنی جگہ بنالی۔انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں جونی بئیرسٹو، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، پیٹ کمنز اور نیتھن لائیون ٹیم میں شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ، بھارت کے رشب پنت، جنوبی افریقہ کے کگیسو رابادا بھی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں۔