لاہور :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران اور پرویز الہٰی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ محسن نقوی کی تقرری کے معاملے پرآج عدالت سے رجوع کیا جائے گا, عمران خان اور پرویز الہٰی کی ملاقات کے دوران احمد اویس ایڈووکیٹ نے آئینی اور قانونی شقوں سے متعلق بریفنگ دی۔
اس دوران پرویز الہٰی اور عمران خان کے درمیان آئندہ انتخابات سمیت دیگر اہم سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا, پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الہٰی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔
