Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آسٹریلیا کی سری لنکا کو ہرا کر ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی | زرائع نیوز

آسٹریلیا کی سری لنکا کو ہرا کر ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی

لکھنؤ: ورلڈ کپ 2023ء کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5وکٹوں سےہرا دیا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لنکن ٹیم 209رنز بنائے اور پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جوکہ درست ثابت نہ ہوا ۔سری لنکا کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔

سری لنکا کی طرف سے کوشل پریرا 78 اور پاتھم نسانکا 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کھیل پیش نہ کر سکا ۔آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 2، 2وکٹیں لیں۔

مارش52، ڈیوڈ وارنر 11، اسٹیو سمتھ 0، جوش انگلس 58 اور مارنس لبو شگنے 40 رنربنائے ۔ سری لنکاکی جانب سے دلشان مدھو شنکا نے تین آسٹریلوی بلے بازوں کو آوٹ کیا۔

ورلڈ کپ میں یہ آسٹریلیا کی پہلی کامیابی جبکہ سری لنکا کی مسلسل تیسری شکست ہے ۔