Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فلسطین میں لڑنے اور مظلوموں کی معاشی امداد کا خواہش مند پولیس انسپیکٹر عہدے سے برطرف | زرائع نیوز

فلسطین میں لڑنے اور مظلوموں کی معاشی امداد کا خواہش مند پولیس انسپیکٹر عہدے سے برطرف

کراچی : سندھ پولیس نے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف لڑائی کے خواہش مند انسپکٹر کو اس کے عہدے سے ہٹا کر محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساؤتھ سٹی زون میں تعینات انسپکٹر رینک کے پولیس افسر فیاض احمد نے آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھا تھا کہ اُنہیں اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

خط میں فیاض احمد نے اپنی تنخواہ کا 10 فی صد حصہ فلسطینیوں کے لیے ریلیف آپریشن میں جمع کرانے کی بھی پیش کش کی تھی۔

اُنہوں نے اپنے خط کی کاپی صدر اور وزیرِ اعظم کے علاوہ فلسطینی سفیر کو بھی بھیجی ہے۔

پولیس حکام نے وائس آف امریکہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیاض احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کے خلاف پولیس کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بھی بتایا کہ محکمانہ کارروائی میں فیاض احمد کو بھی صفائی کا موقع دیا جائے گا۔ فی الحال انسپکٹر کو عہدے سے معزول کرنے کے بعد متعلقہ ایس ایس پی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔