سال 2017 کا بڑا سیاسی دھماکا، الطاف حسین کی بھرپور واپسی

اسلام آباد: پاکستان قومی موومنٹ اور متحدہ قومی موومنٹ کے کنونیر ندیم نصرت آج شام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں پی کیو ایم الطاف حسین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پارٹی کا نام انہیں استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان قومی موومنٹ اقبال کاظمی نے الطاف حسین سے اتحاد کرلیا ہے اور آئندہ بانی ایم کیو ایم پاکستان قومی موومنٹ کے فارم کو استعمال کرتے ہوئے کارکنان اور قوم سے خطاب کریں گے۔ آج مشترکہ پریس کانفرنس میں دیگر اہم اعلانات بھی کیے جائیں گے۔

یاد رہے بانی متحدہ کے بیانات پر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے اور حکومت کی جانب سے اس ضمن میں عدالت میں کوئی ثبوت جمع نہیں کروائے گئے جس پر جج نے آئندہ سماعت پر فیصلہ سنانے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

خیال رہے 22 اگست 2016 کی متنازعہ تقریر کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت نے الطاف حسین نے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے انہیں سیاست سے مکمل طور دور کردیا ہے اور اُن سے رابطے بھی ختم کردیے ہیں۔

متحدہ پاکستان کی جانب سے حال ہی میں ہونے والے نشتر پارک کے جلسے میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں نعرے بازی کے بعد عسکری ذرائع نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کی دو اہم جماعتوں کے جھنڈوں، انتخابی نشان پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں