لاہور :ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینئر قیادت نے کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کو متحرک کرنے سے متعلق اہم ٹاسک دے دیے,مریم نواز شریف پنجاب میں دورے اور سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی۔
