Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق |

سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور : سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ پشاور ہائیکورٹ کے سنیئر وکیل عبدالطیف آفریدی فائرنگ سے زخمی ہو ئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ بار میں پیش آیا، پولیس نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے سنیئر وکیل کی موت کی تصدیق کر دی،ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق لطیف آفریدی کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار حملہ آور سے لاء کالج کا کارڈ بھی برآمد ہوا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔عبدالطیف آفریدی کو چھ گولیاں لگیں،فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے،عبدالطیف آفریدی پر بار روم کے اندر فائرنگ کی گئی۔