بلوچستان کی معروف شخصیت شہید سراج رئیسانی کے صاحبزادے نوابزدہ جمال خان رئیسانی نے علیحدگی پسندوں کے خلاف تحریک شروع کردی جو سوشل میڈیا پر جاری رہے گی۔
ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے بالعموم پاکستانیوں اور بالخصوص بلوچوں سے ساتھ دینے کی اپیل بھی کی۔
جمال رئیسانی نے ٹویٹ کیا کہ ” میں ایک کمپین کا آغاز کرنے جا رہا ہوں جس میں ہم بلوچستان کے فراری اور غدار دہشتگردوں کیخلاف یکجا ہو کر انہیں ایکسپوز کریں گے۔ بلوچستان کی عوام نے جس دلیری سے انہیں اپنی سرزمین سے مار بھگایا میں بلوچ قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ #ThugsofBalochistan کمپین کا حصہ بنیں”۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ ” بلوچستان کی عوام کو ریاست کیخلاف ورغلا کر غدار یورپ میں فرار ہو گئے اب وہاں بیٹھ کر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، میں اُن سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔ تمہارے خواب چکنا چور ہوں گے کیونکہ بلوچستان کی عوام کے دل میں شہید سراج رئیسانی بستے ہیں #ThugsOfBalochistan “۔
