کراچی : شہرقائد سے گرفتار ہونے والی پی ایس پی کے کارکن یاسین عرف چھوٹا نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم مطلوب ٹارگٹ کلرعالم بنگالی ہدایتیں اورسہولتیں دیتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ لندن کےجنوبی افریقہ کے بعد سعودی عرب کے سیٹ اپ کا انکشاف ہوا، ابراہیم حیدری سے گرفتار یاسین عرف چھوٹا ڈان ٹارگٹ کلر نے مزید اہم رازآشکار کیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے ملزم متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر عالم بنگالی کےلیے کام کرتارہا اور یاسین عرف چھوٹاڈان سانحہ چکراگوٹھ کےبعد سعودی عرب فرارہوا، سعودی عرب میں مقیم مطلوب ٹارگٹ کلرعالم بنگالی نے ملزم کوسہولتیں دیں۔
ملزم نے قتل اور اغواسمیت 14 وارداتیں کیں اور متحدہ لندن سے علیحدگی کے بعدپی ایس پی میں شمولیت اختیارکی جبکہ 2010 میں کورنگی روڈ پر کلاشکوف سے پولیس پر فائرنگ کا بھی اعتراف کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کوسعودی عرب سے عالم بنگالی ہدایتیں دیتا تھا۔
