اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اُن کے باس کی بات نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اسپیکر کو آئینی طور پر اجازت ہے کہ وہ کسی بھی ادارے کے ہاتھوں کسی بھی الزام میں گرفتار یا حراست میں لیے جانے والے اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے انہیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دیں۔
محسن داوڑ اور علی وزیر وزیرستان سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار ہیں جو پی ٹی ایم کے لیے متحرک کردار ادا کررہے ہیں، دونوں کو خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے کر عدالت سے ریمانڈ منظور کیا اور اب دونون ۃی پشاور جیل میں ہیں۔
پیپلز پارٹی کے وفد کے سوال پر اسد قیصر نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا میرے بس کی بات نہیں۔