Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
چیئرمین سینیٹ نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو بھیج دیا | زرائع نیوز

چیئرمین سینیٹ نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو بھیج دیا

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا۔صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری دی گئی تھی، بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔

سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی تحریک مسترد کی اور بل فوری منظور کرنے کی تحریک منظور کرلی۔اس کے علاوہ سینیٹ نے وکلاء فلاح و تحفظ کا بل اور انٹر بورڈز کوآرڈینیشن بل منظور کیے تھے۔