Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی ایم ایف کی مخالفت کے باوجود ایمنسٹی اسکیم میں تین روز توسیع | زرائع نیوز

آئی ایم ایف کی مخالفت کے باوجود ایمنسٹی اسکیم میں تین روز توسیع

اسلام آباد: مشیر برائے خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نے تصدیق کی ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں تین روز تک توسیع کردی گئی، آخری تاریخ تین جولائی ہے لہذا تمام پاکستانی آگے بڑھ کر قومی فریضہ ادا کریں۔

یاد رہے کہ یکم جون کو متعارف کرائی جانے والی بے نامی جائیداد ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کی مدت تیس جون تک تھی، آئی ایم ایف کی جانب سے شدید مخالفت بھی کی گئی ، حکومت نے کل ہی توسیع کا فیصلہ کیا تھا البتہ آج توسیع کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق 39ہزارسےزائدافرادنےاب تک اثاثےظاہرکیے، مزید 35ہزارسےزیادہ افراد درخواستیں جمع کراچکےہیں،اسکیم کے تحت اب تک 35سے40ارب روپےٹیکس جمع ہوا، اسکیم کےآخری دنوں میں درخواستیں جمع کرانےکےرجحان میں تیزی آئی۔

ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر عمران خان کے یوٹرنز پر ایک نظر، خود کتنا فائدہ اٹھایا

چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی اسکیم کی مدت میں توسیع نہ کرنےکااعلان کرچکےہیں، تمام فیلڈ دفاتراورمجازبینک برانچز آج رات 12بجےتک کھلی رہیں گی، رات 12بجے تک گوشوارےاوراسکیم کےلیےدرخواستیں دی جاسکتی ہیں، اسکیم سےفائدہ اٹھانےوالوں کوکیش نکلوانےکی سہولت دی جائے، اسٹیٹ بینک نےتمام بینکوں کوہدایت جاری کردی۔