Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
محدود وسائل میں‌ بھی عوامی خدمت پر ریحان ہاشمی کے لیے اعزاز | زرائع نیوز

محدود وسائل میں‌ بھی عوامی خدمت پر ریحان ہاشمی کے لیے اعزاز

کراچی باراور ینگ لائرز فورم کے اراکین کی چئیرمین بلدیہ ضلع وسطی سے ملاقات

چئیرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی سے کراچی بار اراکین کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔وائس چئیرمین ڈی ایم سی سینٹرل شاکر علی بھی اس موقع پر موجود تھے

چئیرمین بلدیہ ضلع وسطی سے ملاقات کے لئے آنے والے کراچی بار کے وفد نے ریحان ہاشمی کو محدود وسائل و اختیارات کے باوجود لوگوں کی دن و رات خدمت کے لئے ان کو مبارک دی اور خراج تحسین پیش کیا

چئیرمین بلدیہ ضلع وسطی نے وفد کے شرکا سے گفتگو میں کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اپنے لوگوں کی فلاح و منفعت کی خاطر ہم نے ہر کڑوا گھونٹ نہ صرف ہنس کر پیا ہے بلکہ ہزارہا مشکلات و تکالیف کے باوجود اپنے لوگوں کے درمیان موجود رہ کر ان کے لئے کام کررہے ہیں

سندھ حکومت کی جانب سے وسائل کی عدم دستیابی اور عدم تعاون کی روش پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ یہ امر بھی مضحکہ خیز ہے کہ منتخب نمائندوں کو وسائل کی عدم فراہمی اور من پسند، منظور نظر اداروں پر نوٹوں کی برسات حکومت سندھ کے میرٹ اور وسائل کی تقسیم کی طریقہ کار پر بے شمار سوالات کھڑے کر چکا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

کراچی بار کے وفد کی جانب سے چئیرمین بلدیہ ضلع وسطی کو انسانی خدمت اور عوامی بہبود کے لئے رات و دن کوشاں رہنے پر داد تحسین دی گئی اور بے پناہ مصروفیات کی باوجود ملاقات کے لئے وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا