لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کا سیل شدہ ریکارڈ پیش

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس میں توشہ خانہ کا سیل شدہ ریکارڈ پیش کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

توشہ خانہ کے سیکشن آفیسر نے توشہ خانہ کا سیل شدہ ریکارڈ عدالت میں پیش کیا،عدالت نے متعلقہ ادارے کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو بیان حلفی سمیت طلب کر لیا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ یہ کلاسیفائیڈ ریکارڈ عدالت کھولنا چاہتی ہے تو کھول سکتی ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جب تک ادارے کے سربراہ کا بیان حلفی نہیں آتا سیل شدہ ریکارڈ نہیں کھولیں گے.

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو ملنے والے تحفائف کی تفصیلات شائع کیں،نواز شریف اور آصف زرداری سمیت دیگر کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: