Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اورنج ٹرین اسٹیشن پر مسافر کے تشدد سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق | زرائع نیوز

اورنج ٹرین اسٹیشن پر مسافر کے تشدد سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

لاہور : اورنج ٹرین اسٹیشن پر مسافر کے تشدد سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

لاہور کے اورنج ٹرین اسٹیشن پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایک شہری میٹرو ٹرین لیڈیز کیبن میں گھسنے لگا جس پر گارڈ نے منع کیا۔منع کرنے پر ملزم طیش میں آ گیا اورسیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے سکیورٹی گارڈ پر اتنا تشدد کیا گیا کہ وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے سے متعلق قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔

واقعے کے بعد اورنج ٹرین اسٹیشن پر موجود شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔