Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
فہیم خان کے خصوصی فنڈز سے کورنگی33ای کے الفلاح گرائونڈ میں لائٹیں لگ گئیں |

فہیم خان کے خصوصی فنڈز سے کورنگی33ای کے الفلاح گرائونڈ میں لائٹیں لگ گئیں

کراچی : رکن قومی اسمبلی فہیم خان کے خصوصی فنڈز سے کورنگی 33 ای میں الفلاح گرائونڈ میں لائٹوں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیاگیا ہے ۔

کورنگی 33 ای وارڈ نمبر ایک میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور رضاکاروں کی دن رات کی محنت کے باعث یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔

تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے مقامی کونسلر عبید اخلاق ،جنرل سیکریٹری عدنان شہزاد، سینئر وائس پریذیڈنٹ اطہر علی خان .صائم ,عدیل , رفعت , طاہر مدثر اور دیگر کارکنوں نے محلہ کمیٹی کے ساتھ مل کر علاقے کے واحد الفلاح گرائونڈ کی تزئین و آرائش خصوصی طور پر لائٹوں کی تنصیب کے کام کی نگرانی کی ۔

اہل علاقہ نے تحریک انصاف کےمقامی رہنمائوں اور رضاکاروں کی کاوش کو قابل تعریف اور احسن اقدام قرار دیااور کہاہے کہ ، وسائل کے بغیر بھی خدمت کس طرح کی جاتی ہے اس کا عملی ثبوت علاقے کے نوجوانوں اور تحریک انصاف کے رضاکاروں نے پیش کردیاہے۔

اس موقع پر مقامی رہنمائوں نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور منتخب رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فہیم خان نے علاقے کے دیرینہ مسئلے پر خصوصی توجہ دی اور ان کے فنڈز سے علاقے کے بچوں ،بڑوں،نوجوانوں ،بزرگوں اور مائوں بہنوں کو ایک خوبصورت پارک میسر آچکاہے۔

ان رہنمائوں نے مزید کہاکہ علاقے کی ترقی کاسفر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور فہیم خان کی ہدایت کے مطابق اسی طرح جاری رہے گا.