سندھ ہائیکورٹ نے لائنز ایریا میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ نے لائنز ایریا میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف درخواست پر ناظر ہائیکورٹ کو لائنز ایریا میں تمام غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا معائنہ کرکے تفصیلی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ میں لائنز ایریا میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لائیز ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار ہے۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ پورے علاقے میں تجاوزات قائم ہوچکی ہیں۔ شادی ہال توڑ کر غیر قانونی پلازے بنائے جارہے ہیں۔
عدالت عالیہ نے ناظر ہائیکورٹ کو لائنز ایریا میں تمام غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کا معائنہ کرکے تفصیلی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
