Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سرفراز رفیقی شہیداسپتال کے ایم ایس امیرسولنگی کی ایڈمنسٹریٹرکراچی سے ملاقات | زرائع نیوز

سرفراز رفیقی شہیداسپتال کے ایم ایس امیرسولنگی کی ایڈمنسٹریٹرکراچی سے ملاقات

کراچی : سرفراز رفیقی شہید کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و لیپرواسکوپک کے ماہر سرجن ڈاکٹر امیر محمد سولنگی اور جنرل فزیشن ڈاکٹر شاہد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، انہیں کراچی کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور مفاد عامہ میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کے ایم سی کے تاریخی سرفراز رفیقی شہید اسپتال کو بہتر انداز میں چلانے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امیر محمد سولنگی، ان کی ٹیم میں شامل سینئر فزیشن ڈاکٹر مظفر، ڈاکٹر احسان، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر شکیل اعوان، پیرا میڈیکل اسٹاف، دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ اور آپ کی ٹیم نے ذاتی دلچسپی اور سندھ حکومت کی مدد سے اسپتال کو ایک بار پھر نئی شناخت دی، یہ اسپتال دوبارہ صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا بہتر مرکز بنتا جارہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے درپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔