لاہور:حکمران اتحاد نے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ناکامی کے لیے پلان بی تیار کرلیا۔
عمران خان کی 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی حکمت عملی ناکام بنانے کے دعویدار حکمران اتحاد نے اسے پلان اے کی کامیابی قرار دیا،اب حکمران اتحاد نے پنجاب اسمبلی کے مخصوص ارکان سے حتمی روابط کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جسے پلان بی کا نام دیا گیا ہے۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات میں اس پلان پر گراس روٹ لیول تک تفصیلی گفتگو ہوئی جس کے تحت مخصوص ممبران سے روابط کی تکمیل اور مثبت نتیجہ خیزی حکمران اتحاد کے نزدیک چوہدری پرویز الٰہی کیلئے ایوان سے اعتماد کے ووٹ میں ممکنہ ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہوگی، روابط کیلئے تجویز کیے گئے ارکان مبینہ طور پر پنجاب کی حکمران جماعتوں سے اختلاف رکھتے ہیں۔
