گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے خانہ کعبہ کے کلیدبردار کی ملاقات
شیخ عبد الرحمن بن صالح ذین العابدین الشیبی نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی
کراچی……….گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبد الرحمن بن صالح ذین العابدین الشیبی نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ خانہ کعبہ کے کلید بردار کی گورنرہاﺅس آمد اعزاز کی بات ہے ۔
بعد ازاں شیخ عبد الرحمن بن صالح زین العابدین ال شیبی نے گورنر ہاؤس کی مسجد میں ظہر کی نماز کی امامت بھی کی ۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنر ہاؤس کے افسران اور ملازمین نے ان کیباقتدا میں نماز ادا کی اس موقع پرملک و قوم کی ترقی ، سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں
۔،بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں توانائی بحران ہے اس ضمن میں گورنرہاﺅس کی آج سے 50 فیصد لائٹس رکھی جائیں جائیں گی
اسی طرح میں شہریوں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ 25 فیصد بجلی کم استعمال کریں کیونکہ اس طرح بجلی بچا کر بہت سے مسائل کو حل کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شادی ہال مالکان بلا وجہ لائٹیں مت جلائیں جتنا ممکن ہو سکے بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ کے مسائل کے حل کے لئے گورنرہاﺅس کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہوئے ہیں