Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جعلی ووٹرفہرستوں پرانتخابات کا انعقاد قبل از وقت دھاندلی ترجمانMQMPk | زرائع نیوز

جعلی ووٹرفہرستوں پرانتخابات کا انعقاد قبل از وقت دھاندلی ترجمانMQMPk

متعصب حلقہ بندیوں اورجعلی ووٹر لسٹوں پر انتخابات کا انعقاد قبل از وقت دھاندلی ہے، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا ردِعمل
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ الیکش کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئےشفا ف، غیر جانبدارانہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہی الیکشن کمیشن  کی واحدزمہ داری ہےالیکشن کمیشن نے سندھ میں نہ صرف اپنی یہ ذمہ داری پوری نہیں کی بلکہ تمام قانونی تقاضوں کو بھی پس پست ڈال دیا ہے
جعلی حلقہ بندیوں کی وجہ سے شہری سندھ کی ایک چوتھائی آبادی حقیقی نمائندگی سے محروم رہ گئی ہے مہاجروں اور سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی جعلی طریقے سے چھیننے کی سازش کی جا رہی ہے
جس الیکشن میں جعلی حلقہ بندیوں اور جعلی ووٹر لسٹ کے ذریعے دھاندلی ہو چکی ہو اس کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائےگا الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے واضح ہوگیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل دھاندلی نہیں رکوا سکا اور یہ سوالیہ نشان اس کی شفافیت پر لگا رہے گا
الیکشن کمیشن کے اس متعصبانہ فیصلے کے خلاف عدالت سمیت تمام دروازے کھٹکھٹا ہیں گے۔ترجمان نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ شہری سندھ کو کہاں کہاں انصاف سے محروم رکھا جاتا ہے اگر عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو عوامی عدالتیں فیصلہ کریں گی