فاروق ستار کی شیعہ اکابرین سے خصوصی درخواست

فاروق ستار کی شیعہ اکابرین سے خصوصی درخواست

کراچی: ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے شیعہ اکابرین سے درخواست کی ہے کہ وہ جلوس و مجالس میں بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مولائے کائنات حضرت علی ع کی شجاعت و بہادری اور علم و فضل ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا شہادت یوم علی علیہ السلام کے موقع پر خصوصی پیغام

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا شہادت یوم علی علیہ السلام کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج 21 رمضان شہادت یوم علی علیہ السلام ہے جو کہ اس بات کی واضع مثال ہے کہ حق ہمیشہ حق تھا ، ہے اور حق رہے گا۔مولائے کائنات حضرت علی ع کی شجاعت و بہادری اور علم و فضل ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔جنگ بدر ہو یا احد، خندق ہو یا خیبر، ہر میدان میں اسلام کی نصرت حضرت علی ع کے ہاتھوں ہوئی۔حضرت علی (علیہ السلام) اسلام کے مایہ ناز سپہ سالار اور شیر خدا تھے۔عوام کو پیغام دیتا ہوں کہ اس سال کورونا وائرس کے پیش نظر عزاداری احتیاطی تدابیر کے ہمراہ کریں اور جلوس و مجالس میں بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: