کراچی: شہرمیں گرمی بڑھ گئی،پیر کو زیادہ سے زیادہ پارہ 32.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،اگلے 48گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 20ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔
شہر میں پیر کو صبح کے وقت خنکی رہی،تاہم دن کے وقت مطلع صاف رہا،کم سے کم درجہ حرارت 15.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں1.5ڈگری سینٹی گریڈ سے 32.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔
ہلکی دھند کے سبب دوسرے روز بھی حدنگاہ متاثراور2کلومیٹرریکارڈ ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں بلوچستان کی شمال مشرقی ہواوں کے اثرات مکمل طورپرختم ہوچکے ہیں،البتہ صبح کے وقت مغربی سمت جبکہ شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل اوربدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے،ہوا میں نمی کاتناسب 50فیصد تک بڑھنے کے سبب دوپہر کے وقت حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔
