کراچی: پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکہ کے تناظر میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطٰحی اجلاس میں صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد آئی جی سندھ نے سیکورٹی اقدامات کا حکم دیا ہے۔
آئی جی سندھ کا کہناہےکہ کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں،مزارات، اقلیتی عبادت گاہوں مذہبی مقامات سمیت دیگر تمام پبلک مقامات پر سیکیورٹی مذیدسخت کی جائے،سرکاری،نیم سرکاری عمارتوں،دفاتر، کنٹومنٹ ایریاز،اہم تنصیبات وغیرہ کی مسلسل مانیٹرنگ سمیت ایسے تمام مقامات پرسیکیورٹی کو مذید مربوط اور مؤثر بنایا جائےجبکہ اسکولز،کالجز، جامعات،کاروباری مراکز،اسٹاک ایکسچینج پر ان کے منتظمین کی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں حفاظتی اقدامات ترتیب دیئے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹس،ریلوے اسٹیشنز،بس ٹرمینلز، ٹرکس اڈوں،گڈز فاروڈنگ ایجینسیز کے اطراف میں پیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ اور منتخب کردہ مقامات پر پکٹنگ سمیت کڑی نگرانی کے عمل کو بھی مربوط بنایا جائے اورصوبے میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس سے وابستہ ماہرین، انجینیئرز،اسٹاف کی سیکیورٹی کو متعلقہ تھانوں کی سطح پر غیرمعمولی بنایاجائے اس کے لیےبلند عمارتوں کو منتخب کرکے واچ ٹاورز کے قیام پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے مرکزی شہروں میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمراز کو سو فیصد ایکٹیو اور درست حالت میں رکھنے کے لیئے تمام تر ضروری اقدامات کیئے جائیں،عوام میں احساس تحفظ کے شعور کی اجاگری کے لیئے پولیس فلیگ مارچ کے انتظامات کیئے جائیں جبکہ مربوط اورمؤثر سیکیورٹی اقدامات کے ضمن میں رینجرز سندھ، ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں،ایجینسیز سے مستقل روابط کو بھی مذید تقویت دی جائے اورسندھ کے ٹرائی جنکشن بارڈر سمیت تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی پوائنٹس پر نگرانی، مشتبہ افراد،وہیکلز پر کڑی نگاہ رکھنے کے عمل کو مذید سخت کیا جائے جبکہ پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ، چھاپوں کے دوران تلاش ایپ ڈیوائس کو استعمال میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مشتبہ،مشکوک سرگرمی،پیکٹ، پارسل،بیگ،تھیلا یا گاڑی دکھائی دینے پر عوام فوری طور پر مددگار 15،قریبی تھانہ یا آس پاس ڈیوٹی پر موجود پولیس آفیسر،اہلکار کو اطلاع دیں۔اجلاس میں صوبائی سطح پر آپریشنز، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سے وابستہ اعلیٰ پولیس افسران نے باالمشافہ اور ذریعہ ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔
حکم
