Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مرتضیٰ وہاب کی جاوید میانداد سے رہائش گاہ جا کر ملاقات , خیریت دریافت کی | زرائع نیوز

مرتضیٰ وہاب کی جاوید میانداد سے رہائش گاہ جا کر ملاقات , خیریت دریافت کی

کراچی :سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پاکستان کے کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد سے ملاقات کی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے جاوید میانداد کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی۔

مرتضیٰ وہاب نے جاوید میانداد کی مزاج پُرسی کی اور ان کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔مرتضیٰ وہاب نے جاوید میانداد سے کہا کہ آپ ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جاوید میانداد کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔