Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی ایئر پورٹ پر پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی | زرائع نیوز

کراچی ایئر پورٹ پر پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ کے اندر پان، چھالیہ، سگریٹ نوشی اور نسوار کھانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنز سمیت تمام کمپنیوں کے ملازمین کو احکامات جاری کردیے جس میں پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔سی اے اے کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق 6 نومبر سے ہوگا۔

تاہم پان، گٹگا، چھالیہ کھانے والے ملازمین کے ایئرپورٹ انٹری پاس منسوخ کیے جائیں گے اور انکے خلاف ایک ہزار جرمانہ بھی ہوگا۔

سی اے اے کے احکامات کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور سول ایوی ایشن اتھارٹی ویجیلنس کو سخت نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے۔