Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہتھیاروں کے نظام’’ ابابیل‘‘ کا کامیاب تجربہ | زرائع نیوز

ہتھیاروں کے نظام’’ ابابیل‘‘ کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد،راولپنڈی: پاکستان نے بدھ کو ہتھیاروں کے نظام ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق میزائل سسٹم کے تجربے کا مقصد اپنے ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا، ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینااور فل سپیکٹرم ڈیٹرنس کی آپریشنلائزیشن کے ذریعے خطے میں سٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سٹریٹجک پلانز ڈویژن اور سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران،ا سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے ابابیل ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی نے ابابیل ویپن سسٹم کامیاب تجربے میں تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔

صدرمملکت، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے بھی ا بابیل ویپن سسٹم کامیاب تجربے پر ا سٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی ہے۔