نیو سبزی منڈی کے علاقے انگوراگوٹھ میں آپریشن ، تعمیرات مسمار

کراچی:نیو سبزی منڈی کےعلاقےانگورا گوٹھ میں محکمہ انسدادتجاوزات نے پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن کیا جس کے نتیجےمیں کئی غیرقانونی تعمیرات کومسمارکردیاگیا، اس دوران اہل علاقہ نے آپریشن کیخلاف احتجاج بھی کیا۔

دوران احتجاج پولیس نے ہوائی فائرنگ سےمظاہرین کومنتشرکرنےکی کوشش بھی جبکہ وہاں پرموجودسبزی اورفروٹ کےگوداموں کو بھی توڑاگیا۔ علاقہ مکینوں کےمطابق تجاوزات کی آڑ میں پولیس نےاہل علاقہ کےقانونی اورجائزمکانات کو بھی مسمارکیا،چادراور چاردیواری کاتقدس پامال کیاگیا۔

اس کےعلاوہ ان کےگوداموں میں رکھی سبزیاں اور فروٹ بھی نہ صرف ضائع کردی گئیں بلکہ چوری بھی کی گئی ہیں۔ دوسری جانب نیو سبزی منڈی کے تاجروں نےآپریشن کو حکومت سندھ کی سبزی منڈی کے ہاڑیوں اور تاجروں کیخلاف انتقامی کارروائی قراردیتے ہوئےوزیراعلیٰ سندھ سےمطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے ناجائز آپریشن بندکرائیں۔

پولیس اس سے قبل بھی تاجروں کے ساتھ ناروابرتاؤ کرتی آئی ہے اور اب یہ معاملات سبزی منڈی کے تاجروں کے معاشی قتل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نےخبردارکیاکہ اگر اس قسم کے غیرقانونی آپریشن ہوتے رہے تو نیو سبزی منڈی کی تاجر برادری بڑے احتجاج کی جانب جانےکاسوچے گی اور شہرکو سبزی اور فروٹ کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: