Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اقراءیونیورسٹی کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح |

اقراءیونیورسٹی کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح

کراچی :اقراءیونیورسٹی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ تعلیم کے علاوہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردارادا کرسکیں،بڑھتے ہوئے صحت کے مسائل اوروسائل کی کمی کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ نت نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پرڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر سیدعلی رضا نے کرتے ہوئےکیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا یہ میڈیکل کیمپ اسی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ایک قدم ہے اس میں نہ صرف اساتذہ اور طلباءرضاکارانہ طور پرکام کررہے ہیں بلکہ مختلف ادارے اور صحت سے منسلک افراد بھی حصہ لے رہے ہیں اس کیمپ میں عمومی میڈیکل چیک اپ، آنکھوں کا معائنہ ، دانتوں کا معائنہ ،فزیوتھراپی ،، ذہنی صحت کے لیے رہنمائی اورمتناسب غذا کیلئے معلومات مہیاکی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ ذیابیطیس اورہڈیوں کی کمزوری کی فوری تشخیص کے فری ٹیسٹ مہیا کیے گئے ہیں۔مختلف لبارٹریزٹیسٹ کے رعایتی ٹوکن بھی دیئے اورہیلتھ انشورنس کے لیے سہولت بھی مہیا کی گئیں ہم نے اس کیمپ کو علاقے کے لوگوں کیلئے بھی کھلارکھا،میں اساتذہ،طلباءاورانتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جس کی وجہ سے آج یہ بہت ہی کامیاب میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا مستقبل میں بھی ہم اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر محمد مسرورنے کہا کہ بڑھتے ہوئے صحت کے مسائل سے نپٹنے کیلئے علاج و معالجے کے سہولیات کے ساتھ ساتھ بیماری سے بچاﺅ کے اقدامات بھی انتہائی ناگزیرہیں بروقت تشخیص کیلئے طبی معائنہ اورممکنہ بیماری کے عوامل کی تشخیص کرنا بہت ضروری ہے۔میڈیکل کیمپ اس مقصد کے حصول کیلئے بہترین ذریعہ ہے جس میں عام لوگ اپنی صحت کے مسائل اور ان کے تدارک کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں مفت سہولیات کی وجہ سے یہ ہماری سوسائٹی کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

اس کیمپ کا افتتاح ڈئریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر سید علی رضا نے کیا اس موقع پر ڈین ہیلتھ سائنس ڈاکٹر محمد مسرور،ایچ او ڈی ڈاکٹرطوبیٰ محفوظ،ڈاکٹرسلیمہ تیجانی،پروفیسرتابندہ اشفاق،ڈاکٹر محمد عمران،ڈاکٹرثوبیہ حسن،عنایت اللہ موجود تھے۔