کراچی:پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے اتوارکوکراچی کے ریلوے گرائونڈ میں شادی کی 16ویں اجتماعی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب میں 65 ہندو جوڑے رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے ۔اسں رنگا رنگ تقریب میں سینکڑوں ہندو خاندانوں، معززین اور سول سوسائٹی کے افرادنے شرکت کی
۔سربراہ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار نے کہاکہ اجتماعی شادی کے 16ویں سلسلے میں 65 جوڑوں کی شادی کروائی گئی ہے ۔
تقریب کا مقصد مذہبی اقلیتوں کی حمایت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے
