Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آرٹس کونسل میں ملگ گیرلیبرکنونشن کا انعقاد | زرائع نیوز

آرٹس کونسل میں ملگ گیرلیبرکنونشن کا انعقاد

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ملک گیر لیبر کنونشن کا آرٹس کونسل میں انعقاد کیا گیا۔ جس کا اہتمام پیپلز لیبر بیورو کراچی نے کیا تھا۔ لیبر یونینز، ٹریڈ یونینز، سی بی اے،محنت کش نمائندوں سندھ ، کے پی کے ، باجوڑ اور مختلف ملک کے نمائندوں کی محنت کش کنونشن آرٹس کونسل حسینہ معین ہال میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل،ای او بی آئی مختلف اداروں اور پرائیوٹ سیکٹر میں 25ہزار کم سے کم اجرت کے فیصلوں پر عمل درآمد کرائیں گے۔قائد عوام نے جن اداروں کی داغ بیل ڈالی ان اداروں کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ سی بی اے کو نظر اندازکرنے والے اداروں میں پیپلزلیبر بیورو کا کردار ادا ہوگا۔

ساجد حسین طوری وفاقی وزیرسمندر پار پاکستانی نے کہا کہ بلاول بھٹو محنت کشوں کو ہر وہ حق دینا چاہتے ہیں جو انکے نانا کا مشن تھا۔جو انکی والدہ کا ویژن تھا اور سندھ میں اس حوالے سے سب سے زیادہ قانون سازی کی گئی ہے۔جس پرعمل کے لئے کوئی راستہ نہیں چھوڑیں گے۔سندھ پیپلزلیبربیورو کے صدرحبیب الدین جنیدی نے کہا کہ مزدوروں کے لئے جو کردارذولفقار علی بھٹو نے ادا کیا۔ چھ سالہ دور حکومت میں وہ کام کردیئے جسکی کہیں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

محمد اسلم سموں صدر کراچی پیپلز لیبر بیورو نے کہا کہ محنت کشوں کے ساتھ وفاق کے اداروں میں زیادتی ہو رہی ہے صوبہ کے جن اداروں میں یہ عمل ہے ہم انہیں ٹھیک کرا رہے ہیں ۔ تمام نمائندوں کی شکایات پر ایکشن ہوگا۔ کم تنخواہوں کے مسائل اور پرائیوٹ سیکٹر میں کم تنخواہوں دینے والے اداروں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کریں گے۔

سلیم سومرو سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ سندھ سے خیبر تک پیپلز لیبر بیورو نے ہر ادارے میں اپنی ساکھ بنائی ہے۔ بلاول بھٹو والدہ اور نا نا کے ویژن کے مطابق مزدوروں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں انکی آوازہیں۔ جنرل سیکریٹری لیبر بیورو حسین بادشاہ نے کہا کہ محنت کش لاوارث نہیں پیپلز پارٹی انکے شانہ بشانہ ہے۔ ہم جبری برطرفی اور ڈاﺅن سائزنگ نہیں ہونے دیں گے۔

محمد حسین ابراہیم کا کاڈپٹی جنرل سیکریٹری پیپلز لیبر بیورو کی بات کو یوان نے متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی۔

سید جاوید، محمد انیس خان ، منظور ملاح ، عبدالرازق خان ، خالد خان( این ایل ایف )، سید جدون ، راحیل خان ، شفیع لاسی ، شبیر لاسی، یوسف، اسحاق خان ، سید صابر ، و دیگر نے اظہار خیال کیا،جبکہ پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد رضوان فکری نے کہا کہ پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن پاکستان پیپلز پارٹی کی واحد ایسوسی ایشن ہے جو کے ایم سی میں حقوق سے محروم افسران و ملازمین کے لئے جامع پروگرام کے تحت کام کر رہی ہے۔ہیلتھ کارڈ ، نیشنل بنک سے insentive، افسران جو سالہا سال سے عتاب کا شکار ہیں انہیں انصاف دلائیں گے۔ پیپلز یونیٹی اور پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن ایک پیج پر ہیں۔