Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صفورا ٹائون مکینوں کو دستیاب وسائل بلدیاتی خدمات کی فراہمی یقینی | زرائع نیوز

صفورا ٹائون مکینوں کو دستیاب وسائل بلدیاتی خدمات کی فراہمی یقینی

چیئرمین صفورا ٹائون راشد خاصخیلی کا مشینری کی درستگی کا معائنہ

نیپا ورک شاپ میں کالعدم بلدیہ شرقی کیجانب سے فراہم کردہ ناکارہ ٹریکٹر شاول کی مرمت کا کام جاری

دستیاب مشینری کو درست کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،راشد خاصخیلی

مشینری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہر سطح پر بات چیت کر رہے ہیں ،راشد خاصخیلی

صفورا ٹائون کے مکینوں کو دستیاب وسائل میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں،راشد خاصخیلی

کراچی چیئرمین صفورا ٹائون،راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ صفورا ٹائون کے عوام کے بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے دستیاب مشینری کی مدد سے ہر ممکن اقدامات بروئے کارلا رہے ہیں

کوشاں ہیں کہ جو محدود خراب مشینری کالعدم ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے اسے درست کرکے ٹائون کے نظام کو رواں دواں رکھا جائے.ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد اکرم خان،کوآرڈینیٹر بادشاہ چانڈیو ودیگر کے ہمراہ نیپا ورکشاپ میں کالعدم ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے فراہم کردہ ناکارہ شاول ٹریکٹر کی مرمت کے کام کے معائنے کے دوران کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشینری انتہائی کم ہے لیکن وہ بھی خراب ہے جسے مرمت کرکے آن روڈ کیا جارہا ہے،واحد شاول ٹریکٹر کو درست کرکے جہاں تک ممکن ہوگا صفورا ٹائون کے مکینوں کو سہولیات فراہم کرینگے

انہوں نے کہا کہ مشینری کی کمی ٹائون کے وسائل میں پورا کرنا ممکن نہیں ہے لہذا ہر سطح پر کوشش کر رہے ہیں کہ مشینری کی کمی کو پورا کیا جائے انہوں نے کہا کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت ہر حال میں دستیاب وسائل میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور اس کیلئے شب وروز کوششیں بھی کر رہے ہیں.اس موقع پر محکمہ ایم اینڈ ای کے افسران سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ عبداللہ بھی موجود تھے